آصفہ بھٹو زرداری 9

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی چین کے نئے سال پر چینی عوام کو مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے چین کے نئے سال کے موقع پر چینی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم’’ ایکس ‘‘ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کو چین کے نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ یہ سال چین کے عوام کے لیے خوشحالی، امن اور نئے مواقع لے کر آئے اور پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار اور لازوال دوستی کو مزید مضبوط بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں