حیدر سلطان

حیدر سلطان ، سارا خان نئی پنجابی فلم ” لاہور ی گجر”میں مرکزی کردارنبھائیں گے

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن )نامور اداکار حیدر سلطان اور سارا خان نئی پنجابی فلم ” لاہور ی گجر”میں مرکزی کردارنبھائیں گے ۔بتایا گیا ہے کہ ابھرتی ہوئی اداکارہ سارا خان اور حیدر سلطان کی نئی فلم ”لاہور گجر ” کی کاغذی کارروائی مکمل کی گئی اور اب جلد اس کی شو ٹنگ کا آغازہوگا۔

فلم میں شفقت چیمہ کے ساتھ اداکارہ آمنہ اورایک نئے ہیرو کو بھی متعارف کرایا جائے گا ۔فلم کے مصنف محمد کمال پاشا اورہدایتکار وحید اعوان ہیں۔