عثمان ڈار 185

حکومتی سطح پر ٹیکس پیئرز کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے،عثمان ڈار

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر ٹیکس پیئرز کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے، حکومتی اقدامات کی نتیجے میں ریکارڈ ٹیکس محصولات موصول ہوئیں ہیں، سیالکوٹ میں 20 ارب روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا پینے کا صاف پانی، سیوریج سسٹم، گرین پارکس، ٹریفک ری انجینئرنگ اور شہر کی ماسٹر پلاننگ پر کام ہو رہا ہے، بڑے پیمانے پر فنڈز کے اجراءپر وزیراعظم عمران خان وزیر اعلی عثمان بزدار اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے شکر گزار ہیں، تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ دن رات کام کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں