مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)سکولوں کے زیرِ تعلیم طلبا و طالبات کو ناظرہ قرآن پاک کی تجوید کے ساتھ تعلیم کے لئے حکومتِ پنجاب اساتزہ کرام کی تربیت کا پروگرام شروع کر رہی ہے جس کے لئے موزوں امیدواران سے بطور ماسٹر ٹرینر آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ میں 19 نوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
بطور ماسٹر ٹرینر کام کرنے کے خواہش مند خواتین و حضرات قائد اعظم اکیڈمی برائے ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پنجاب کی ویب سائٹ پر لنک کے ذریعہ درخواست دے دکتے ہیں اور اس کا پرنٹ متعلقہ ضلع کے پرنسپل قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ سمن آباد فیصل آباد کے نام ارسال کریں۔ انٹرویو کی اطلاع بزریعہ فون دی جائے گی۔