فضیلہ قاضی 20

حکومت، معیشت اور کرکٹ سے کوئی امید نہیں’فضیلہ قاضی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ حکومت، معیشت اور کرکٹ سے کوئی امید نہیں۔،اللہ سے ہی امید ہے ،شکر ہے کہ اللہ نے آکسیجن اور رزق اپنے ہاتھ میں رکھا ورنہ یہ تو گردنوں پر پیر رکھ کر کھڑے ہیں کہ تم لوگوں کو سانس کیوں آرہی ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے گیس بند کردی ہے ،بجلی نہیں آرہی ، پانی بھی نہیں ہے، عوام کو بس انہی مسائل میں الجھا کر رکھو کیونکہ اگر تمہیں سب کچھ دیدیا تو اپنے حقوق مانگنے کھڑے ہوجا ئوگے۔جو حالات ہو گئے ہیں بعض لوگ اپنے زور بازو پر زندہ رہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس کے بچوں کو کھانا نہیں مل رہا تو وہ پہلے ان کا پیٹ بھرے گا، وہ تو یہی کہے گا کہ کون سا حق مجھے کچھ نہیں چاہیے۔ہم ایک ایسے علاقے میں رہتے جسے پوش ایریا کہا جاتا ہے لیکن گیس نہیں ہے، پانی ٹینکر سے آتا ہے، بجلی کا بل زیادہ آتا ہے تو یہ بھی آرہی ہے۔پہلے گیس آتی تھی اور بل 120 روپے آتا تھااور اب بل زیادہ آتا ہے اور گیس نہیں آتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں