سعید غنی 202

حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے، سعید غنی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے، 24 جنوری کو پیپلزپارٹی کا ملیر سے مارچ ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کراچی کے کسان بھی حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے ، حکومت میں بیٹھے ترجمان کہتے ہیں مہنگائی نہیں ہے ، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بےروزگاری میں اضافہ ہوا ہے ، عام آدمی کے استعمال کی ہر چیز مہنگی ہوتی جارہی ہے ، مہنگائی حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ہے۔ وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ بلدیاتی قانون کو جواز بنا کر تماشا لگایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں