اسد عمر 136

حکومت کی مدد کیلئے ویکسینیشن مہم میں حصہ لینے پر کاروباری لیڈر شپ کا مشکور ہوں ، اسد عمر

اسلام آبا د(ر پورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت کی مدد کیلئے ویکسینیشن مہم میں حصہ لینے پرکاروباری لیڈرشپ کا مشکور ہوں۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا بزنس کمیونٹی کے ساتھ اجلاس ہوا ۔

اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی کا ملک بھر کے تمام بڑے چیمبرز کے ساتھ اہم اجلاس ہوا، میں حکومت کی مدد کے لیے ویکسینیشن مہم میں حصہ لینے پرکاروباری لیڈرشپ کا مشکور ہوں۔سربراہ این سی او سی نے کہاکہ قوم کی صحت کا خیال کرتے ہوئے معیشت کو دوبارہ کھولنے پر بھی کاروباری افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں