اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کل کوئی بھی آئینی ترمیم نہیں لا رہی جب کہ نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے اس بارے میں لا علمی ظاہر کردی ہے۔
جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر قانون سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کل آپ کوئی اہم قانون سازی کرنے جا رہے ہیں؟ اس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ حکومت کل کوئی آئینی ترمیم نہیں لا رہی۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گرفتار ارکان اسمبلی کے لیے اجلاس طلب کیا گیا، جب تک اجلاس رہے گا، پروڈکشن آرڈر کارآمد رہیں گے۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے کسی بھی قانون سازی سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا۔