پٹرولیم مصنوعات 51

حکومت کا ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں 55،55روپے فی لٹر اضافےکا اعلان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) حکومت نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں 55،55روپے فی لٹر اضافےکا اعلان کر دیا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب،وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویزملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایران پر حملے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافہ ہوا ہے، رواں ہفتے امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 35 فیصداور برینٹ تقریباً 28 فیصد مہنگا ہوا۔

نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی بنائی گئی ہے جو مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اورقیمتوں کا جائزہ لے رہی ہے، وزیراعظم نے میری سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی ہے جو قیمتوں کا جائزہ لےرہی ہے۔

اسحاق ڈارنے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام اور معیشت کے مختلف شعبوں میں منفی اثرات پڑیں گے، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ تمام مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ خطےمیں کشیدگی کو کم سے کم کیا جا سکے، پاکستان کی کوشش ہے کہ دوست ممالک کو ساتھ ملا کر کشیدگی کو کم کیا جائے، کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں