تحریکِ لبیک

حکومت کا تحریکِ لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریکِ لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے ، ہماری ان کو منانے کی کوششیں ناکام ہوئیں، ہم تحریکِ لبیک پر پابندی سے متعلق سمری کابینہ کو بھیج رہے ہیں،

ہم قرار داد اسمبلی میں اتفاقِ رائے سے پیش کرنا چاہتے تھے، جہاں تک ختمِ نبوت اور ناموسِ رسالت کا تعلق ہے شیخ رشید کی جان حاضر ہے، اسلام آباد میں پولیس سے رائفل چھین کر فائرنگ کی گئی، یہ ایسا مسودہ چاہتے تھے کہ یورپ کے سارے لوگ ہی واپس چلے جائیں، ہم نے نہیں انہوں نے حکمتِ عملی بنائی ہوئی تھی، ہم نے جو معاہدہ کیا تھا اس پر قائم تھے، جی ٹی روڈ اور موٹر وے مکمل بحال ہو چکی ہے۔

بدھ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت حتریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی سمری پنجاب کی سفارش پر وفاقی کابینہ کو بھیجی جا رہی ہے، تحریک لبیک کی جانب سے مریضوں اور ایمبولینس کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں اور ملک میں ہنگامہ آرائی کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موٹرویز بحال کردی گئی ہیں ، جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی لائی جا رہی ہے جبکہ تحریک لبیک کی جانب سے پر تشدد کارروائی سے 2پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں اور 370زخمی ہوئے ہیں جبکہ سوشل میڈیا میں بدامنی پھیلانے اور امن عامہ کو خراب کرنے کے حوالے سے پیغامات جاری کرنے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ اغواءپولیس کو رہا کرا لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ فرانس کے سفیر کے ملک بدری کا بل قومی اسمبلی میں ضرور پیش کرے گی اور ایسا بل پیش کیا جائے گا جس میں نبی کا جھنڈا بلند ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو معاہدے تحریک لبیک سے کیہا ہے اس پر قائم تھے لکین تحریک لبیک یہ فیض آباد آنے پر بضد تھی جبکہ اب جو ایف آئی آر ہو گی تحریک لبیک قیادت پر وہ قانون کے تحت ہوئی ہیں۔

شیخ رشید نے سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے کبھی بھی اس جماعت کی حمایت نہیں کی اور نہ کی کبھی خادم حسین مرحوم سے ملا تھا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ سیاسی حالات کی وجہ سے نہیں تحریک لبیک کے کردار کی وجہ سے پابندی لگائی جا رہی ہے، آج ہم نے ان سے عطیہ کرنے والوں سے بھی باز پرس کی ہے، اس حوالے سے وزارت داخلہ مکمل تحقیقات کررہی ہے اور تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے