رانا ثنا للہ 169

حکومت ڈالر کنٹرول کر نے میں ناکام ہو گئی ، مہنگا ئی کا بوجھ برداشت نہیں کر سکے گی ، رانا ثنا للہ

فیصل آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر مسلم لیگ نون پنجاب رانا ثنا للہ خاں نے کہا ہے تمام سیا سی جما عتیں انتخا بی اصلاحات چا ہتی ہیں مگر عمرانی طرز پر نہیں پی ٹی آئی نے الیکٹرک ووٹنگ مشین کو زندگی موت کا مسئلہ بنا لیا حکومت صرف جدید طریقہ سے الیکشن چوری چا ہتی ہے کسی کو زبردستی ترمیم کی اجازت نہیں دیں گے حکومت ڈالر کنٹرول کر نے میں ناکام ہو گئی مہنگا ئی کا بوجھ برداشت نہیں کر سکے گی پی ٹی آئی میں 1او رپریشر ر گروپ سامنے آ گیا جو ہمارے سا تھ مکمل رابطے میں ہے

اتحادیوں کی مخالفت سے عمران نیازی کو دیگر سیا سی جماعتیں یاد آ گئی میڈ یا گفتگو میں انہوں نے کہا کہملک میں صاف اور شفاف الیکشن کے لیے تمام سیا سی جما عتیں انتخا بی اصلا حات چا ہتی ہیں مگر عمران نیازی کی طرز پر نہیں پی ٹی آئی الیکٹرک ووٹنگ مشین کے ذریعہ صرف الیکشن چوری چا ہتی ہے اسی لیے انہوں نے ای وی ایم کو زندگی اور موت کا مسئلہ بنا لیا ہے مسلم لیگ نون کسی کو زبردستی انتخا بی اصلاحات مین ترمیم کر نے کی اضازت نہیں دے گی

انہوں نے کہا کہ نا اہل سلیکٹڈ حکومت ڈالر کنٹرول کر نے میں ناکام ہو چکی ہے ملک تاریخ کے بدترین مہنگا ئی کے دور سے گزر رہا ہے حکومت مہنگا ئی کا بوجھ برداشت نہیں کر سکے گی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں 1اور پریشر گروپ بن چکا ہے جو مسلم لیگ نون سے مکمل رابطے میں ہے حکومتی اتحا دیوں نے مخالفت کی تو عمران نیازی کو دیگر سیا سی جما عتیں یاد آ گئی اور مشترکہ اجلاس ملتوی کر نا پڑا جو حکومت کی پسپا ئی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں