حکومت پنجاب 132

حکومت پنجاب کے احکامات پر سرگودھاسمیت اضلاع میں 11ستمبر تک تعلیمی ادارے بند

سرگودھا(ر پورٹنگ آن لائن)حکومت پنجاب کے احکامات پر سرگودھاسمیت اضلاع میں کل سے 11ستمبر تک تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔زرائع کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات پر کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر سرگودھا سمیت پنجاب کے اضلاع میں کل 6 ستمبر سے 11ستمبر تک کے لئے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

وزارت تعلیم کا کہنا کہ کورونا کیسز میں بڑھتے ہوئے رحجان کو دیکھتے ہوئے پنجاب بھر کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے۔حکام نے عوام سے کہا کہ گھروں پر رہ کر خود محفوظ اور اپنی فیملی کا خیال رکھیں۔زرائع نے بتایا کہ عوام کی طرف سے سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑ رہی ہے اس لئے اختیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ویکسینشن کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں