رانا تنویر حسین

حکومت پاکستان میں زرعی انقلاب لانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے ‘رانا تنویر حسن

مریدکے ( رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان میں زرعی انقلاب لانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ چین سمیت ہراس ملک کے ساتھ رابطے میں ہیں جس نے زرعی تحقیق میں ترقی کی ۔

مسلم لیگ (ن)مریدکے کے رہنما رانا خرم ،حاجی رانا جاوید اور ممتاز قانون دان چوہدری غضنفر ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جہاں دیگر اداروں کو تباہ کرنے میں کسر نہ چھوڑی وہاں زراعت کا بھی بیڑہ غرق کیا ،کسان اور کھیت کی تباہی کا ذمہ دار بانی پی ٹی آئی عمران خان ہے ۔

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کا کوئی بھی دور دیکھ لیں ،زراعت اورکسان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے کام کیا گیا ،،ان ممالک کے ساتھ زرعی ترقی اور تحقیق کے رابطے اورمعاہدے کررہیں جنہوں نے زرعی تحقیق میں ترقی کی ،چین کے ساتھ ایک ہزار زرعی گریجوایٹس کو تربیت دینے کامعاہدہ ہوا ہے اورتین سو طالب علم چین جاچکے ہیں،سات سو مزید جانے کے لئے تیار ہیں جو جدید زرعی تحقیق اورٹیکنالوجی کے بارے میں سیکھیں گے ،

ان شا اللہ اگلا سال زرعی انقلاب کا سال ہے ،پاکستان زرعی تحقیق میں انقلاب برپا کردے گا ۔ انہوںنے کاہک ہ وزیر اعلی پنجاب مریم مریم نواز کسانوں کو زرعی مشینری فراہم کررہی ہیں ،کسانوں کی بات خود سن کر عملی اقدم کیا جارہا ہے ،کوشش کی جارہی ہے نواز شریف کے دور میں زراعت کی ترقی خوشحالی کیلئے جو پیمانے پرکام ہورہے تھے وہی سلسلہ دوبارہ شروع ہو۔