زرتاج گل

حکومت ووٹ کو اور اپوزیشن نوٹ کو عزت دے رہی ہے،زرتاج گل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت ووٹ کو عزت اور اپوزیشن نوٹ کو عزت دے رہی ہے ووٹوں کی خرید وفروخت کرنے پر الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کو نااہل اور حیدر علی گیلانی کو پنجاب اسمبلی کی سینیٹ سے الیکشن کمیشن انہیں ڈی نوٹیفائی کرئے

وہ بدھ کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے سیاست کے میدان میں ہار مانتے ہوئے نوٹ کی سیاست شروع کر دی الیکشن کے رزلٹ سے قبل ہی اپوزیشن نے ہار مان لی انہوں نے کہاککہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ اپوزیشن بوکھلا چکی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت کے اتحادیوں نے پریس کانفرنس کر کے واضع کر دیا کہ وہ ووٹحفیظ شیخ کو نہیں بلکہ عمران خان کو دے رہے ہیں ہم سب کہ رہے ہیں ہمارا ووٹ عمران خان کی امانت ہے ۔