اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین نہیں خریدی، چین نے یہ ویکسین تحفتاً دی ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مطالبہ کرتی رہی ہے کہ حکومت کورونا وائرس کی وباء پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ حکومت کورونا ویکسین کا انتظام کرے۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی چیئریٹی کے پیچھے بھاگتی رہی، اس نے کورونا وائرس کی ویکسین نہیں خریدی، چین نے یہ ویکسین تحفتاً دی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بیرونِ ملک سے آنے والے لوگوں کی وجہ سے پھر کورونا وائرس پھیلا ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے ویکسین کا انتظام نہیں کیا گیا۔نون لیگی رہنما نے کہا کہ جس ملک کا وزیرِ اعظم ایس او پیز کے پرخچے اڑائے، اس ضمن میں عوام سے کیسے امید کر سکتے ہیں؟۔