پیٹرولیم مصنوعات 134

حکومت نے رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں دو بار کمی کر دی

اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن ) حکومت نے رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں دو بار کمی کرتے ہوئے بڑا ریلیف دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں مزید کمی کر دی ہے، ایف بی آر نےاس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اورہائی اسپیڈڈیزل پر17فیصدسیلز ٹیکس کی شرح کو برقرار رکھا گیا ہے، مٹی کے تیل پر سیلزٹیکس 9.15فیصدکم کرکے6.7فیصد اور لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس 2.74فیصد کم کرکے0.2فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں