قرض لیا 116

حکومت نے رواں مالی سال کے 3ماہ میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرض لیا

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے رواں مالی سال کے 3ماہ میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرض لیا۔اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے قرضوں سے متعلق جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 3ماہ میں پاکستان کو 17 ارب روپے کی گرانٹس موصول ہوئیں جبکہ حکومت نے باہمی معاہدوں کے تحت7 کروڑ 69 لاکھ ڈالر قرض لیا۔ملٹی لیٹرل مالی اداروں سے1ارب 56 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا جبکہ حکومت کو مختلف ممالک ،ملٹی لیٹرل اداروں سے 10 کروڑ ڈالر گرانٹس ملیں۔

حکومت نے کمرشل بینکوں سے45 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا ، جولائی تا ستمبر چین سے 7 کروڑ 33 لاکھ روپے اور امریکہ سے پاکستان کو 3ماہ میں 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر قرض ملا۔رپورٹ میں بتایا گیا ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو45 کروڑ 99 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں