اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت محنت کشوں کے حالات بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے، کوشش ہے محنت کشوں کواندرون و بیرون ملک ملازمتوں کے بہتر مواقع میسر آ سکیں،
یوم مزدورپرپیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام نے محنت کشوں کے حقوق کااحترام کرنے پر خصوصی زور دیا ہے، نبی کریم کی کئی احادیث میں محنت کشوں سے منصفانہ سلوک کی تعلیم دی گئی ہے،عمران خان نے کہا کہ حکومت محنت کشوں کے حالات بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے، حکومت کامقصد کارکنوں کے فلاحی اداروں کے لیے خودکارنظام وضع کرنا ہے ، کوشش ہے، شفافیت کویقینی کارکنوں کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر کم کیا جاسکے،
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث محنت کشوں روزاجرت پر کام کرنے والوں کوچیلنج درپیش ہے، حکومت محنت کشوں اوریومیہ اجرت پرکام کرنے والوں کے چیلنج سے آگاہ ہے ، کم آمدن والے محنت کشوں کیلئے حکومت نے مزدور کا احساس پروگرام شروع کیا،عمران خان نے کہا کہ یکم مئی ہمیں محنت کشوں کی قربانیوں ، بہادری اور عزم کی یاد دلاتا ہے ، مزدوروں بنیادی حقوق برقرار رکھنے اورمنصفانہ ماحول کے لئے جانیں نچھاور کیں، ہمیں چاہیے اندرون اور بیرون ملک محنت کشوں کے قومی تعمیر کی خدمات کا اعتراف کریں،
انھوں نے مزید کہا کہ لیبر مارکیٹ کے مدنظر پیشہ وارانہ تربیت اورہنر کی ترقی کے پروگرام شروع کیے ہیں، کوشش ہے محنت کشوں کواندرون و بیرون ملک ملازمتوں کے بہتر مواقع میسر آ سکیں،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کوویڈ19 سے محنت کشوں کیلئے پیدا صورتحال اور چیلنجز سے آگاہ ہے، ہماری پالیسی ہے کہ محنت کشوں کی جان اور معاش کے تحفظ کے مابین توازن ہو ، کوشش ہے دوران وبا محنت کش مناسب ذریعہ معاش کمانے کے بھی قابل ہوں،عمران خان نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کم آمدن محنت کشوں کی ضروریات کے مدنظر تیار کیا گیا ہے،
ہم محنت کشوں کواپناسمجھتے ہیں اوراس سے حوالے سے اپنی ذمے داریوں سے آگاہ ہیں، پرعزم ہیں کہ اقتصادی ترقی کے ثمرات سے محنت کش سمیت تمام طبقات خوشحال ہوں، اللہ ہمیں اپنے کارکنوں اور خوشحالی کیلئے بہترین کوششیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔