جمشید اقبال چیمہ 198

حکومت عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ اور ڈائریکٹر جنرل رفاقت علی نسوانہ نے انہیں اتھارٹی کے سٹرکچر ،جعلسازوں اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔جمشید اقبال چیمہ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے عناصر کوشکنجے میں لانے کیلئے انٹیلی جنس ونگ کو مزید متحرک کیا جائے ۔

انہوںنے کہا کہ حکومت عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ،فوڈ اتھارٹی کے دائر کار کو مزید وسیع کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو مکمل اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لئے جامع منصوبہ پر عمل پیرا ہے اور اس حوالے سے نصاب بھی مرتب کیا جائے گا ۔ حکومت دودھ ، پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے ایک بڑے منصوبے پر کام کر رہی ہے اور اس پر عملی پیشرفت کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں