مسرت جمشید چیمہ 146

حکومت خواتین سے متعلق جرائم کی روک تھام کیلئے قوانین میں موجود سقم دورکریگی’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں ملوث عناصر معاشرے کا ناسور ہیں او ران سے کوئی رعایت نہیںبرتی جائے گی ، نہ صرف خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے ملزمان کو شناخت کر کے گرفتار کیا جارہا ہے بلکہ دیگر واقعات کی ویڈیوز کے ملزمان کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ جیسے ہی خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں پنجاب حکومت حرکت میں آئی اور پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروںکوبھی متحرک کیا گیا۔ پولیس ،نادرا ، سیف سٹیزاتھارٹی اور حساس ادارے خواتین کو ہراساںکرنے اوران سے بد سلوکی کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرنے کیلئے دن رات کوشاںہیں اور اس میں بڑی کامیابی بھی ملی ہے ۔

ٹک ٹاکر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ میں فوٹیجزکی مدد سے کئی ملزمان کوگرفتار کیا گیاہے اور اب ان کی شناخت پریڈ کا مرحلہ شروع ہونے جارہاہے ، قانونی مراحل کو جلد از جلد مکمل کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے جس سے معاشرے میں پھیلے ہوئے ناسور عبرت پکڑیں گے۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ حکومت خواتین سے متعلق جرائم کی روک تھام کیلئے قوانین میں موجودسقم دور کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں