اسد عمر 135

حکومت بڑے ویکسینیشن سینٹر اور موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بنائے گی،اسد عمر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت بڑے ویکسینیشن سینٹر اور موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بنائے گی۔ اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں ویکسینیشن کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایاکہ آزاد کشمیر الیکشن کی وجہ سے ویکیسنیشن کو تیزکرنا ضروری ہے۔اسد عمر نے کہا کہ جی بی میں سیاحت کے سیزن کی وجہ سے ویکسینیشن تیز کرنا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں