سرگودھا(ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری عامر محمود کیانی نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور اب لوگ اپوزیشن کے بہکاوے نہیں آئیں گے ۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جنرل اسمبلی میں خود کو امت مسلمہ کا حقیقی لیڈر ثابت کیا انصاف کی فراہمی پی ٹی آئی کا بنیادی ایجنڈا ہے۔انہوں نے سرگودھا ضلع بھر کا دورہ کیا اور پارٹی راہنماؤں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں کا ترجمان ثابت ہوگا اور نوجوان پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں نوجوانوں کو ہر فورم پر آگے لایا جائے گا۔
عامر محمود کیانی نے کہا اپوزیشن کے بہکاوے میں عوام ہرگز نہیں آئے گی اے پی سی اپنے اپنے مفاد کے لیے اکٹھی ہوئی اور اختلافات کا شکار ہوگئی اپوزیشن کو ملک و قوم کی کوئی فکر نہیں۔ عامر محمود کیانی اور دیگر نے اجتما عات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے نوجوانوں کو بلا سود قرضے اور روزگار فراہم کیا جا رہا ہے وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے نون لیگ اور پیپلز پارٹی اب اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دے موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی .
اور آئندہ انتخابات میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عامر محمود کیانی سرگودھا،کوٹ مومن اور سائیوال کے دورہ کے دوران آستانہ عالیہ سیال شریف گے جہاں انہوں نے حضرت خواجہ محمد حمید الدین سیالوی کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے فاتحہ خوانی کی مرحوم کے بیٹے صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف صاحبزادہ خواجہ محمد ضیاء الحق سیالوی سے ان کے والد کی وفات پر گہرے رنج و غم دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا حضرت خواجہ محمد حمید الدین سیالوی ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ تھے.
انہوں نے دین اور اسلام کی تبلیغ کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں ان کا خلا مدتو ں پورا نہیں ہوگا۔عامر کیانی نے مختلف مقامات پر دفاتر کا افتتاح کیا اور وفود سے ملاقاتیں کیں۔جبکہ سرگودھا شہر سے سابق ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز کے گھر کے والد عزیز الحق کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔اور صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید کے سیکرٹریٹ میں کارکنان سے ملاقات اور خطاب کیا۔