چوہدری فواد حسین 145

حکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے۔ ے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ قراداد پیش ہو چکی ہے، ایم پی او میں گرفتار لوگ رہا کر دئیے گئے ہیں اس ضمن میں ملک میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہو چکا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ نون لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قراداد لانا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں