پرویز اشرف

حکومت اندرونی سطح پر عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے‘ راجہ پرویزاشرف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت اندرونی سطح پر عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے‘ہمیں پاک افواج اور اپنی ایجنسیز پر فخر ہے جنہوں نے ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنایا“حکومت اندرونی سطح پر عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے‘ پولیسنگ کے نظام کو کو کمزور کر دیا ‘، اب گزشتہ حکمرانوں پر الزام تراشیاں بند کر کے کام کرنے کی ضرورت ہے۔پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاک افواج اور اپنی ایجنسیز پر فخر ہے انہوں نے ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنایا۔

انکا کہنا ہے کہ ملک میں کرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور حکومت اندرونی سطح پر عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ انہوں نے پولیسنگ کے نظام کو کو کمزور کر دیا ہے، اب گزشتہ حکمرانوں پر الزام تراشیاں بند کر کے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک بڑھا ہے مزید کارکردگی بہتر کریں گے،

تحریک لبیک سے سیاسی اتحاد کا فیصلہ وقت آنے پر کریں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کلچرل، میڈیکل، اسٹڈی سرکل،علما سمیت پی پی پی پنجاب کے مختلف شعبوں اور تنظیموں کا اجلاس بلاول ہاو¿س میں ہوا تھا۔