لاہور ٹیکس بار 108

حکومت آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کے لئے پیشرفت کرے ‘ لاہور ٹیکس بار

لاہور( رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ٹیکس بار نے کہا ہے کہ حکومت آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کے لئے پیشرفت کرے ،چند آئی پی پیز کا کیپسٹی پیمنٹ نہ لینے کا اعلان خوش آئند ہے باقی آئی پی پیز بھی کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک وقوم کو بھاری کم بجلی بلوں سے چھٹکارا دلائیں ۔

لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر شہباز صدیق،جنرل سیکرٹری میاں محمد زاہد،نائب صدر انیب اختر انصاری،فنانس سیکرٹری محمدحسن یوسف اورجوائنٹ سیکرٹری احمدرضا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ ٹیکس نظام میں آسانیاں پیدا کرے ،معاشی عدم استحکام ،بلند افراط زر ،زیادہ مارک اپ اور ریگولیٹری چیلنجز جیسے عوامل نے کاروبار کرنا دشوار کردیا ہے ۔نئی ٹیکس ترامیم اوربے جا شرائط ٹیکس دہندگان کے لیے وبال جان بنتی جا رہی ہیں جن کا ازالہ وقت کی ضرورت ہے ۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں