سعد رفیق 154

حکومت آئندہ الیکشن میں دھاندلی کے نت نئے پروگرام بنا رہی ہے، خواجہ سعد رفیق

اوکاڑہ (رپورٹنگ آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماءخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے موجودہ حکومت آئندہ الیکشن میں دھاندلی کے نت نئے پروگرام بنا رہی ہے، کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشنوں نے ثابت کر دیا کہ نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، اس وقت عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نے غریب سے دووقت کی روٹی بھی چھین لی ہے غریب عوام اس وقت خود سوزیاں کر نے پر مجبور ہیں

اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن)اوکاڑہ کے رہنماءحاجی محمد یونس اوریوتھ لیگ سٹی کے صدر محمد اکبرخان کی قیادت میں ملنے والے ووفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین میں نیازی کی دھاندلی کے منصوبوں پر کا ہورہا ہے عمران خان حکومت تین سالہ نااہلی چھپانے کے لیے کوشاں ہے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس فیصلے کو روکنے کے لئے چیف الیکشن کمیشن کو بدنام کر کے دباﺅ ڈالنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین شیطانی کھلونے کا کیا اعتبار ہے؟ جن لوگوں نے آر ٹی ایس خراب کر کے قوم کے مینڈیٹ سے روگردانی کی اور اب یہ ڈرامہ رچا رہے ہیں یہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں