لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عام آدمی کیلئے کچن چلانا مشکل ہوگیا، سبزیاں قوت خرید سے باہر ہو چکیں، حکمرانوں کو گھر نہ بھیجا گیا تو یہ غریبوں کا بھرکس نکال دیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن کی تقسیم کے خواب دیکھنا بند کردیں، پنجاب میں ترجمانوں کی اکھاڑ پچھاڑ ان کی بوکھلاہٹ ظاہر کرتی ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت اپنے چہرے کے داغ ٹھیک کرنے کے بجائے آئینہ صاف کرنے پر لگی ہوئی ہے، محکمہ شماریات کے تازہ اعداد و شمار حکومت کے منہ پر طمانچہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ صنعت کاروں کو آج پھر بڑا پیکج دیا گیا، غریبوں کیلئے انکے پاس کوئی سبسڈی نہیں۔