اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ترکی کے قیام کی 102 ویں سالگرہ کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور برادر ترک عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں وزیرِ ریلوے نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکی نے ترقی، استحکام اور خود انحصاری کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات اخوت، بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ترکی نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا یہ رشتہ ”دو ملک، ایک قوم” کے جذبے کی عملی مثال ہے۔
وفاقی وزیرِ ریلوے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اسٹریٹجک، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی ترقی اور عوامی اتحاد مسلم دنیا کے لیے قابلِ تقلید ہیں۔محمد حنیف عباسی نے ترک عوام کیلئے خوشحالی، امن اور ترقی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکی کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتا ہے۔