حمیرا ارشد 196

حمیرا ارشد کی بی بی پاکدامن کے مزارپر حاضری دی

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)نامورگلوکارہ حمیرا ارشد نے بی بی پاکدامن کے مزارپر حاضری دی ۔ حمیرا ارشد نے اپنا چہرہ ڈھانپ کر بی بی پاکدامن کے مزارپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ، گلوکار نے اس موقع پر نیاز تقسیم کی اورمزار کے احاطے میں جھاڑو بھی لگایا ۔ حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ ایسی نیک ہستیوں کے مزارات پر جاکر روحانی سکون میسر آتاہے ۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ان ہستیوں کی تعلیمات سے بھی آگاہی حاصل کروں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں