کراچی(رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے والد بننے کو زندگی کا سب سے پراثر تجربہ قرار دے دیا۔
حالیہ انٹرویو میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ انہیں کسی انسان سے اتنا پیار اور اتنے گہرے جذبات ہوسکتے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ یہ ایسے جذبات ہیں ٹو انہوں نے اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیے تھے۔حمزہ علی عباسی نے کہا کہ یہ وہ جذبات ہیں جو انسان کو ذمہ دار اور مضبوط بناتے ہیں۔