حمزہ خان

حمزہ خان جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

میلبرن (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جاری چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے حمزہ خان نے ملائیشیا کے کھلاڑی جواچیم چواہ کو 1ـ3 گیم سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔حمزہ کی میچ میں کامیابی کا اسکور 11،8 ، 9، 11، 11 ،7 اور 12، 10 رہا۔ سیمی فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ کل فرانس کے سائینی مینکو ملویل سے ہوگا۔