تجارتی نقصان 116

حماس کے حملوں سے پہلی بار اسرائیل کو بڑا تجارتی نقصان ہونے لگا

غزہ (ر پورٹنگ آن لائن)فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملوں سے پہلی بار اسرائیل کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔حماس کے حملوں سے اسرائیل کی تجارتی اوربحری صنعت (شپنگ) کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث اسرائیلی پورٹس کیلئے وار رسک پریمیم نافذ کردیا گیا۔اسرائیلی پورٹ جانے والے جہاز 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر اضافی دیں گے جبکہ 7 دن سے زائد اسرائیلی پورٹ پر رہنے کی صورت میں رقم دگنی ہوگی۔اس کے علاوہ جہاز پر لدے سامان کے وار رسک پریمیم میں الگ اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں