عزام الاحمد 46

حماس کا نئی حکومت کی تشکیل پر بیان ماسکو معاہدے سے بغاوت ہے، فتح

مقبوضہ بیت المقدس(رپوٹںگ آن لائن)تحریک فتح میں انقلابی کونسل کے ایک رکن عزام الاحمد نے نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے فلسطینی صدر محمود عباس پر حماس کے الزام کو ماسکو میں طے پانے والے اتفاق رائے سے علیحدگی اور تقسیم قرار دیا ہے۔

عزام الاحمد نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ ماسکو میں گزشتہ ملاقات کے دوران فتح اور حماس کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے عمومی خطوط پر زور دیا گیا تھا۔ روس نے دونوں فلسطینی تحریکوں کو دعوت دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی کہ ان کے درمیان دو طرفہ مذاکرات دوبارہ شروع کیے جاسکیں۔

غزہ میں جنگ بندی یا غزہ میں لوگوں کو امداد کی فراہمی یا تقسیم کے خاتمے اور اسرائیلی قبضہ ختم کرانے کے عالمی برادری کو متحرک کرنے کی طرف بڑھنے پر مذاکرات ہونا تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ حماس کا بیان ماسکو میں ہونے والے اتفاق رائے سے بغاوت ہے۔

تحریک فتح اپنے اور اپنے لوگوں کے خلاف نہیں ہے، وہ صرف عوام کے اتحاد اور ان نمائندگی کی نمائندگی کے متعلق سوچتی ہے۔عزام الاحمد نے کہا کہ حکومت بنانا صدر عباس کا حق ہے۔ ملک کے بنیادی قانون کے مطابق قانون ساز کونسل کے ذریعہ فیصلہ کیا جاتا ہے جو فلسطینی علاقوں میں نافذ آئین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ املک کے لیے ایک ہی صدر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں