خلیل الحیا

حماس نے اسرائیل کی جانب سے عبوری جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کردیا

غزہ ( رپورٹنگ آن لائن)حماس نے اسرائیل کی جانب سے عبوری جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حماس کے سینئیر رہنما خلیل الحیا نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ حماس غزہ میں جنگ کے خاتمے اور اسرائیل میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر تیار ہے، لیکن حماس ایک جامع ڈیل چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے عبوری جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں۔