ٹرمپ 10

حماس نہایت اہم امور پر متفق ہو چکی ہے ، ٹرمپ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس بہت ہی اہم امور پر متفق ہو گئی ہے۔

ایک صحافی کے سوال پر جس میں پوچھا گیا کہ مصر میں مذاکرات کی صورت حال کیا ہے اور آیا ان کی کوئی شرطیں ہیں جیسے حماس کی ہتھیار چھوڑنے پر رضامندی، ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں کہا میرے پاس کچھ سرخ لائنیں ہیں اگر کچھ امور پورے نہیں ہوئے تو ہم آگے نہیں بڑھیں گے۔

تاہم امریکی صدر نے مزید کہا لیکن مجھے لگتا ہے کہ بات چیت اچھی سمت میں جا رہی ہے، اور مجھے یقین ہے کہ حماس بہت ہی اہم امور پر متفق ہو گئی ہے۔ٹرمپ نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔ یہ کہنا میرے لیے مشکل ہے کیونکہ وہ سالوں سے معاہدے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن میں تقریبا یقین رکھتا ہوں کہ ہم غزہ میں معاہدے تک پہنچ جائیں گے، ہاں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں