اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) معروف ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے پشاور کو پھولوں کا شہر قرار دیدیا۔اسرانے حال ہی میں پشاور کے اسلامیہ کالج کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکانٹس کی زینت بنائی ہے۔
اسرا کی جانب سے شیئر کی گئی اسلامیہ کالج کی تصویر کے ساتھ سٹی آف فلاورز یعنی کہ پھولوں کا شہر لکھا۔خیال رہے کہ اسرا کو پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں اسرا پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر ہوں گی تاہم اس حوالے سے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا وہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے پاکستان آئیں گی یا نہیں۔