عمران اسماعیل

حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ برآمد،گورنرسندھ نے وزیراعظم کو تمام حالات اور واقعات سے آگاہ کر دیا

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ برآمدہونے کے واقعے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کو تمام حالات اور واقعات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ برآمدہونے پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی سختی سے مذمت کرتا ہوں، سندھ حکومت کا اپوزیشن کیخلاف رویہ بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ پولیس صوبائی حکومت کی آلہ کار بنی ہوئی ہے ، آئی جی سندھ بنیادی فرائض ترک کر کے سیا سی مہرا بن گئے ہیں ، وزیر اعظم پاکستان کو تمام حالات اور واقعات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔