اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر ظلم اور گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں سندھ حکومت کا اقدام سراسر فاشزم ہے ۔
جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور شریف مافیا جنہیں خرید نہیں سکتے انہیں ایسے ختم کرتے ہیں زرداری اور شریف مافیاز کا یہ انداز جمہوریت میں ناقابل قبول ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب جنوبی پنجاب اور میانیوالی میں سیلاب متاثرہ لوگوں کی امداد کرے ، خیبرپختونخوا حکومت کو بھی بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں امداد کی ہدایت کی ہے ۔