ایردوآن

حلب، حماہ اور حمص کے بعد مسلح دھڑوں کا ہدف دمشق ہے، ایردوآن

انقرہ (رپورٹنگ آن لائن)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شام میں مسلح گروپوں کی پیش قدمی مشکلات کے بغیر جاری رہے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ترکیہ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتائی۔ایردوآن کا کہنا تھا کہ ادلب، حماہ اور حمص،یقینا ہدف دمشق ہے۔اپوزیشن کی پیش قدمی جاری ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ پیش قدمی مشکلات کے بغیر جاری رہے گی۔

ایردوآن کے مطابق جب انھوں نے شامی صدر بشار الاسد کو ملاقات کی دعوت دی تو ان کی جانب سے مثبت جواب نہیں ملا۔ البتہ شامی صدر نے کسی بھی ملاقات سے پہلے ملک کے شمال میں ترکیہ کی فوج کے زیر کنٹرول اراضی سے انخلا کی ضمانت کا مطالبہ کر دیا۔