طارق فضل چوہدری 19

حقیقت کو تسلیم کرنا ہی ذمہ دار قیادت کی پہچان ہوتا ہے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حقیقت کو تسلیم کرنا ہی ذمہ دار قیادت کی پہچان ہوتا ہے،تین ہفتوں تک 129 ارب روپے خرچ کر کے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچایا گیا۔ایکس پرپوسٹ میں انہوں نے کہا کہ جب قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ ناگزیر ہوئی تو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فوری طور پر لیوی میں کمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا۔

یہ وہی لیوی ہے جو 165 ارب روپے کے بڑے سبسڈی پیکج کو بھی سہارا دیتی ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ فیصلہ صرف ایک معاشی اقدام نہیں بلکہ ایک متوازن حکمتِ عملی ہے جس کا مقصد معیشت کو مستحکم رکھنا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے۔پاکستان کی قیادت مشکل فیصلے کرنے کا حوصلہ رکھتی ہے، اور یہی فیصلے ملک کو آگے لے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں