لاہور، کراچی (رپورٹنگ آن لائن) کربلا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے دی گئی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں 9 محرم الحرام آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
آج نویں محرم کے روز لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں مجالس اور شبیہ علم و ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوں گے، علمائے کرام اور ذاکرین حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں سخت سکیورٹی میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جس میں عزادار ماتم اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے شہدائے کربلا پر ڈھائے گئے مظالم کو یاد کرینگے، جلوسوں کے راستوں میں بڑی تعداد میں نذر و نیاز کا سلسلہ بھی ہوگا۔