لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے میئر کراچی مرتضی وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عید والے دن بھی آپ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول قسم کی تنقید کرنے سے باز نہیں آئے، وزیراعلی پنجاب کا گرائونڈ پر جانا اس لیے ضروری نہیں کیوں کہ ایک لاکھ چالیس ہزار لوگ،انتظامیہ اور وزرا ء گرائونڈ پر موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت مقصد آلائشیں اٹھانا اور صوبے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہے، اس وقت پنجاب میں 1 لاکھ 40 ہزار ورکرز فیلڈ میں کام کررہے ہیں، دو دن سے وزیراعلی سندھ اور ان کے وزرا ء کی فوج منظرعام سے غائب ہے۔انہوںنے کہا کہ سندھ کی تعفن بھری فضائوں میں لوگ سندھ حکومت کو کوس رہے ہیںجب کہ آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔
پچھلے 16 سال سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے، بات میڈیا مینجمنٹ کی نہیں جو میڈیا کو دکھ رہا وہی میڈیا دکھا رہا ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس نہ بتانے کو کچھ ہے نہ دکھانے کو کچھ، حسد کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا،ایک محاورہ ہے محنت کر حسد نہ کر۔