پومپیو

حزب اللہ کرپشن کے ذریعے اپنا ایجنڈا نافذ کررہی ہے،امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کرپشن کے ذریعے اپنا ایجنڈا مسلط کر رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹو ویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں مائیک پومپیو نے کہا کہ لبنانی حزب اللہ کرپشن کے ذریعے لبنان میں اپنا ایجنڈا آگے بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے حزب اللہ سے منسلک دو کمپنیوں اور غیر قانونی ٹھیکوں میں ملوث عہدیداروں پر پابندیاں عاید کی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک بدعنوانی کے خلاف کھڑا رہے گا۔پومپیو نے کہا کہ امریکا نے ایرانی حکومت کے عالمی سائبر خطرہ نیٹ ورک میں شامل 47 ایرانی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے گھنائو نے رویے کو بے نقاب کرتے رہیں گے اور ہم اپنے ملک اور اپنے اتحادیوں کو ایرانی بحری قذاقوں سے بچانے کے لیے کسی بھی اقدام اور کارروائی سے دریغ نہیں کریں گے۔