حریم شاہ 151

حریم شاہ نے تْرکی سے نئی لک میں ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کردی

استنبول (رپورٹنگ آن لائن)متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ترکی سے نئے ہیئر کٹ کے بعد اپنی نئی لْک کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو جاری کردی۔ٹک ٹاک سٹار کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نیا ہیئر کٹ لینے کے بعد عاطف اسلم کے گانے ‘رفتہ رفتہ’ پر لِپ سنکنگ کررہی ہیں جبکہ ساتھ ہی اْن کے شوہر بلال بھی ہیئر کٹ کے لیے بیٹھے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی اس ویڈیو پر بھی کمنٹ سیکشن بند کر رکھا ہے، مداح حریم شاہ کی ویڈیو پر کوئی کمنٹ یا تبصرہ تو نہیں کرسکتے لیکن اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں