حریم سہیل

حریم سہیل کی مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ، مداحوں، ساتھی فنکاروں کی مبارکباد

کراچی ( رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکارہ بینا چوہدری کی بیٹی و اداکارہ حریم سہیل کی مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

انسٹاگرام پر انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نے اپنی مایوں کی مختلف تصاویر و ویڈیوز شیئر کی ہیں۔اداکارہ کی شادی سے قبل ان کی مایوں کی مختصر تقریب کا اہتمام گزشتہ روز کیا گیا، جس میں ان کے قریبی رشتے داروں کے ساتھ ساتھ ان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مایوں کی اس تقریب میں سجاوٹ سے لے کر ملبوسات میں روایتی پیلا رنگ نمایاں رہا۔مایوں کے اعلان کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔حریم سہیل ڈرامہ سیریل گھسی پٹی محبت، بد دعا اور اقتدار جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔