حرا مانی 155

حرا مانی کی بیٹے کو سالگرہ کے موقع پر خاص نصیحت

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے بیٹے مزمل کو سالگرہ کے موقع پر خاص نصیحت کی ہے۔ حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بڑے بیٹے مزمل کی سالگرہ کے موقع پر اس کے دوستوں کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کی ہیں۔اْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ سالگرہ مبارک ہو، مزمل۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’مزمل بس بڑے ہوگئے ہو اب بریانی اپنے ہاتھ سے کھایا کرو نانی امی کے ہاتھوں سے نہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ حرا مانی نے اپنے ساتھی اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی سے 2008 میں شادی کی تھی، اب حرا اور مانی دو بیٹوں، مزمل اور ابراہیم کے والدین ہیں۔مزمل حرا اور مانی کا بڑا بیٹا ہے جس کی پیدائش 2009 میں ہوئی تھی جوکہ اب 13 برس کا ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں