سعودی وزارتِ خارجہ 74

حج کیسا رہا؟ سعودی وزارت نے ای سروے کا آغاز کردیا

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کی وزارت حج نے رواں سال حج کے بارے میں عازمین کے اطمینان کو جانچنے کیلیے ای سروے کا آغاز کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق 1446 ہجری کے حج سیزن کیلیے عازمین کے اطمینان کا اندازہ لگانے کیلیے کئی زبانوں میں الیکٹرانک سروے شروع کیا گیا ہے۔یہ سروے سعودی اور بین الاقوامی دونوں عازمین کے لیے ہے جس میں عازمینِ حج اپنی رائے اور تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں۔

اس سروے کا آغاز 9 زبانوں میں کیا گیا ہے جن میں عربی، انگریزی، ہسپانوی، فارسی، فرانسیسی، ہندی، مالے، ترکی اور چینی زبان شامل ہے۔ یہ ای سروے زائرین کے تجربے کو ذاتی لحاظ سے جانچنے کے لیے اہم ہے جو اس حوالے سے مسلسل بہتری کے لیے وزارت کے عزم کی حمایت کرتا ہے۔سعودی عرب کی وزارت حج کے مطابق تمام عازمینِ حج کے تاثرات سے آگاہی کا مقصد سروس کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں