لاہور (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد نذیر نے کہا ہے کہ طویل عرصے بعد کرکٹ ہونا اچھی بات ہے، حالات جو بھی ہوں کرکٹ کا ہونا اہم ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم متوازن اور نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں، انگلینڈ میں فاسٹ بولرز کیلئے کنڈیشنز فائدہ مند ہوتی ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم تجربے میں ہم سے بہتر ہے،شاہد نذیر ، تجربے کی بنا پر سیریز میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری رہے۔