کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی ہو کر بھی دھڑلے سے جھوٹ بولتے ہیں۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم کے مرکزی کردار ملک بھرمیں مقامی حکومتوں کی بات نہیں کرتے، حافظ نعیم ایک ہی ملک میں دو نظاموں کی بات کرتے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ حافظ نعیم نےمقامی حکومت اورصوبائی اسمبلی کی سیٹ دبا رکھی ہے، الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع کراکے اقتدار کی رسی تھامی ہوئی ہے، حافظ نعیم دنیا کو بے وقوف بنا سکتے ہیں لیکن سندھ کے عوام کونہیں۔
سعدیہ جاوید نے یہ بھی کہا کہ حافظ نعیم نےناظم آباد کی عوام کا حق دبا رکھا ہے، نہ چیئرمین شپ سے مستعفی ہوئے نہ ہی صوبائی اسمبلی سیٹ سے باقاعدہ استعفیٰ دیا، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جماعت اسلامی کے پاس مکمل پانچ ٹاؤن ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا۔