پروفیسر احسن اقبال

حافظ حسین احمد کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا، احسن اقبال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما اور معروف سیاستدان حافظ حسین احمد کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک زیرک سیاستدان، جمہوریت پسند رہنما اور نظریاتی شخصیت تھے، جنہوں نے ہمیشہ اصولی سیاست کی اور ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے، ان کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔